عربی (اصل)
حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ، فَكَبَّرَ وَكَبَّرُوا مَعَهُ، وَرَكَعَ وَرَكَعَ نَاسٌ مِنْهُمْ، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدُوا مَعَهُ، ثُمَّ قَامَ لِلثَّانِيَةِ فَقَامَ الَّذِينَ سَجَدُوا وَحَرَسُوا إِخْوَانَهُمْ، وَأَتَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَرَكَعُوا وَسَجَدُوا مَعَهُ، وَالنَّاسُ كُلُّهُمْ فِي صَلاَةٍ، وَلَكِنْ يَحْرُسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) says: 'The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stood and the people stood with him. He said the Takbir and they said the Takbir with him. He bowed and some of them bowed with him. Then he prostrated and they prostrated with him. Then he stood for the second Rak'ah, and those who had prostrated stood up and guarded their brothers. The other group came and bowed and prostrated with him. All the people were in prayer, but they were guarding one another.'
اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور لوگ آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ آپ نے تکبیر کہی اور انہوں نے بھی تکبیر کہی۔ آپ نے رکوع فرمایا اور ان میں سے کچھ لوگوں نے آپ کے ساتھ رکوع کیا۔ پھر آپ نے سجدہ فرمایا اور انہوں نے آپ کے ساتھ سجدہ کیا۔ پھر آپ دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے تو جن لوگوں نے سجدہ کیا تھا وہ کھڑے ہوئے اور اپنے بھائیوں کی حفاظت کرنے لگے۔ دوسری جماعت آئی اور انہوں نے آپ کے ساتھ رکوع اور سجدہ کیا۔ سارے لوگ نماز میں تھے لیکن ایک دوسرے کی حفاظت کر رہے تھے۔
