عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ سُمَىٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ جَاءَ الْفُقَرَاءُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ مِنَ الأَمْوَالِ بِالدَّرَجَاتِ الْعُلاَ وَالنَّعِيمِ الْمُقِيمِ، يُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي، وَيَصُومُونَ كَمَا نَصُومُ، وَلَهُمْ فَضْلٌ مِنْ أَمْوَالٍ يَحُجُّونَ بِهَا، وَيَعْتَمِرُونَ، وَيُجَاهِدُونَ، وَيَتَصَدَّقُونَ قَالَ " أَلاَ أُحَدِّثُكُمْ بِأَمْرٍ إِنْ أَخَذْتُمْ بِهِ أَدْرَكْتُمْ مَنْ سَبَقَكُمْ وَلَمْ يُدْرِكْكُمْ أَحَدٌ بَعْدَكُمْ، وَكُنْتُمْ خَيْرَ مَنْ أَنْتُمْ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِ، إِلاَّ مَنْ عَمِلَ مِثْلَهُ تُسَبِّحُونَ وَتَحْمَدُونَ، وَتُكَبِّرُونَ خَلْفَ كُلِّ صَلاَةٍ ثَلاَثًا وَثَلاَثِينَ ". فَاخْتَلَفْنَا بَيْنَنَا فَقَالَ بَعْضُنَا نُسَبِّحُ ثَلاَثًا وَثَلاَثِينَ، وَنَحْمَدُ ثَلاَثًا وَثَلاَثِينَ، وَنُكَبِّرُ أَرْبَعًا وَثَلاَثِينَ. فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ " تَقُولُ سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، حَتَّى يَكُونَ مِنْهُنَّ كُلِّهِنَّ ثَلاَثًا وَثَلاَثِينَ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) narrates that the poor came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and submitted: 'The wealthy have taken the high ranks and everlasting blessings. They pray as we pray, fast as we fast, and they have surplus wealth with which they perform Hajj, Umrah, wage Jihad, and give charity.' He stated: 'Shall I not tell you of something that, if you adopt, you will overtake those ahead of you, and none will surpass you except those who do the same? After every prayer, say SubhanAllah thirty-three times, Alhamdulillah thirty-three times, and Allahu Akbar thirty-three times.'
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فقراء نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: مال دار لوگ بلند درجات اور دائمی نعمتیں لے گئے۔ وہ بھی ہماری طرح نماز پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور ان کے پاس مال کی فراوانی ہے جس سے حج عمرہ کرتے ہیں، جہاد کرتے ہیں اور صدقہ دیتے ہیں۔ آپ نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں وہ عمل نہ بتاؤں جو تم اختیار کرو تو تم سے آگے والوں کو پا لو اور تم سے آگے کوئی نہ نکل سکے سوائے اس کے جو تم جیسا عمل کرے؟ ہر نماز کے بعد تینتیس بار سبحان اللہ، تینتیس بار الحمد للہ اور تینتیس بار اللہ اکبر پڑھا کرو۔
