عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كَيْفَ تَسْأَلُونَ أَهْلَ الْكِتَابِ عَنْ شَىْءٍ، وَكِتَابُكُمُ الَّذِي أُنْزِلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَحْدَثُ، تَقْرَءُونَهُ مَحْضًا لَمْ يُشَبْ وَقَدْ حَدَّثَكُمْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ بَدَّلُوا كِتَابَ اللَّهِ وَغَيَّرُوهُ وَكَتَبُوا بِأَيْدِيهِمُ الْكِتَابَ وَقَالُوا هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ. لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلاً، أَلاَ يَنْهَاكُمْ مَا جَاءَكُمْ مِنَ الْعِلْمِ عَنْ مَسْأَلَتِهِمْ، لاَ وَاللَّهِ مَا رَأَيْنَا مِنْهُمْ رَجُلاً يَسْأَلُكُمْ عَنِ الَّذِي أُنْزِلَ عَلَيْكُمْ.
انگریزی ترجمہ
Musa bin Isma'il narrated to us, he said Ibrahim narrated to us, he said Ibn Shihab informed us, from Ubaydullah, that Hadrat Abdullah bin Abbas (may Allah be well pleased with them both) said: "Why do you ask the People of the Book about anything? Your Book (the Noble Qur'an), which was revealed upon the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), is the most recent. You read it in its pure form, unadulterated. And Allah the Exalted has informed you that the People of the Book altered the Book of Allah, changed it, and wrote the Book with their own hands, saying, 'This is from Allah,' so that they might gain a paltry price. Does not the knowledge that has come to you prevent you from asking them? No, by Allah! We have not seen any of them asking you about what has been revealed to you."
اردو ترجمہ
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہمیں ابن شہاب نے خبر دی، ان سے عبیداللہ نے کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: تم اہل کتاب سے کسی چیز کے بارے میں کیوں پوچھتے ہو؟ حالانکہ تمہاری کتاب (قرآن مجید) جو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی سب سے تازہ ہے، تم اسے خالص پڑھتے ہو اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے تمہیں بتایا ہے کہ اہل کتاب نے اللہ کی کتاب کو بدل دیا اور اس میں تبدیلی کر دی اور اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھی اور کہا: یہ اللہ کی طرف سے ہے تاکہ اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت حاصل کریں۔ کیا تمہیں جو علم ملا ہے وہ ان سے سوال کرنے سے نہیں روکتا؟ نہیں، واللہ! ہم نے ان میں سے کسی کو نہیں دیکھا کہ وہ تم سے اس کے بارے میں پوچھے جو تم پر نازل ہوا ہے۔
