عربی (اصل)
حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ، يَقُولُ دَخَلَ أَبُو مُوسَى وَأَبُو مَسْعُودٍ عَلَى عَمَّارٍ حَيْثُ بَعَثَهُ عَلِيٌّ إِلَى أَهْلِ الْكُوفَةِ يَسْتَنْفِرُهُمْ فَقَالاَ مَا رَأَيْنَاكَ أَتَيْتَ أَمْرًا أَكْرَهَ عِنْدَنَا مِنْ إِسْرَاعِكَ فِي هَذَا الأَمْرِ مُنْذُ أَسْلَمْتَ. فَقَالَ عَمَّارٌ مَا رَأَيْتُ مِنْكُمَا مُنْذُ أَسْلَمْتُمَا أَمْرًا أَكْرَهَ عِنْدِي مِنْ إِبْطَائِكُمَا عَنْ هَذَا الأَمْرِ. وَكَسَاهُمَا حُلَّةً حُلَّةً، ثُمَّ رَاحُوا إِلَى الْمَسْجِدِ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Wail that Hadrat Abu Musa and Abu Mas`ud went to `Ammar when `Ali had sent him to Kufa to exhort them to fight (on `Ali's side). They said to him, "Since you have become a Muslim, we have never seen you doing a deed more criticizable to us than your haste in this matter." `Ammar said, "Since you (both) became Muslims, I have never seen you doing a deed more criticizable to me than your keeping away from this matter." Then Abu Mas`ud provided `Ammar and Hadrat Abu Musa with two-piece outfits to wear, and one of them went to the mosque (of Kufa)
اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل سے روایت ہے کہ حضرت ابو موسیٰ اور ابو مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہما حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گئے جب حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے انہیں اہلِ کوفہ کو لڑائی کے لیے ابھارنے بھیجا تھا۔ ان دونوں نے کہا: جب سے تم مسلمان ہوئے ہو ہم نے تمہیں اس سے زیادہ ناپسندیدہ کام کرتے نہیں دیکھا جتنی تمہاری اس معاملے میں جلد بازی ہے۔ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اور میں نے بھی تم دونوں کو جب سے تم مسلمان ہوئے ہو اس سے زیادہ ناپسندیدہ کام کرتے نہیں دیکھا جتنی تمہاری اس معاملے میں سستی ہے۔ اور انہوں نے دونوں کو ایک ایک حلّہ پہنایا۔
