عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَهْبٍ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ، قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً وَأُمُورًا تُنْكِرُونَهَا". قَالُوا فَمَا تَأْمُرُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " أَدُّوا إِلَيْهِمْ حَقَّهُمْ وَسَلُوا اللَّهَ حَقَّكُمْ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abdullah (bin Mas'ud, may Allah be well pleased with him) narrates that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) declared to us: 'You will see after me selfishness (on the part of rulers) and matters which you will disapprove of.' They submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), what do you command us?' He declared: 'Fulfill their rights (the rulers') and ask Allah for your rights.'
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے ارشاد فرمایا: تم میرے بعد اثرہ (حق تلفی) اور ایسے امور دیکھو گے جنہیں تم ناپسند کرو گے۔ صحابۂ کرام نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انہیں (حکمرانوں کو) ان کا حق ادا کرو اور اپنا حق اللہ تعالیٰ سے مانگو۔
