عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أُرَانِي اللَّيْلَةَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ فَرَأَيْتُ رَجُلاً آدَمَ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنْ أُدْمِ الرِّجَالِ، لَهُ لِمَّةٌ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ اللِّمَمِ، قَدْ رَجَّلَهَا تَقْطُرُ مَاءً، مُتَّكِئًا عَلَى رَجُلَيْنِ ـ أَوْ عَلَى عَوَاتِقِ رَجُلَيْنِ ـ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَسَأَلْتُ مَنْ هَذَا فَقِيلَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ. ثُمَّ إِذَا أَنَا بِرَجُلٍ جَعْدٍ قَطَطٍ أَعْوَرِ الْعَيْنِ الْيُمْنَى كَأَنَّهَا عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ، فَسَأَلْتُ مَنْ هَذَا فَقِيلَ الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abdullah bin Umar (may Allah be well pleased with them both) narrates that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) declared: 'Last night I was shown in a dream near the Ka'ba. I saw a man of wheatish complexion, the most handsome among men of such complexion, with hair hanging to his earlobes — the most beautiful hair one could see — combed and dripping with water. He was leaning on the shoulders of two men, performing Tawaf around the House. I asked: Who is this? It was said: The Messiah, son of Maryam (upon them be peace). Then I saw another man with very curly hair, blind in the right eye, which appeared like a protruding grape. I asked: Who is this? It was said: The Messiah, ad-Dajjal.'
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رات مجھے خواب میں خانۂ کعبہ کے پاس دکھایا گیا۔ میں نے ایک گندمی رنگ کے شخص کو دیکھا جو گندمی لوگوں میں سب سے خوبصورت تھے۔ ان کے کانوں تک لمبے بال تھے جو نہایت حسین تھے۔ انہوں نے کنگھی کی ہوئی تھی اور پانی ٹپک رہا تھا۔ وہ دو آدمیوں کے کندھوں پر سہارا لیے بیت اللہ کا طواف فرما رہے تھے۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ بتایا گیا: مسیح ابن مریم علیہما السلام۔ پھر اچانک میں نے ایک اور شخص کو دیکھا جس کے گھنگریالے بال تھے اور دائیں آنکھ سے کانا تھا، اس کی آنکھ ابھری ہوئی انگور کے دانے کی طرح تھی۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ بتایا گیا: مسیح دجال۔
