عربی (اصل)
قَالَ أَبُو حَازِمٍ فَسَمِعَنِي النُّعْمَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، فَقَالَ هَكَذَا سَمِعْتَ مِنْ، سَهْلٍ فَقُلْتُ نَعَمْ. فَقَالَ أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ لَسَمِعْتُهُ وَهْوَ يَزِيدُ فِيهَا " فَأَقُولُ إِنَّهُمْ مِنِّي. فَيُقَالُ إِنَّكَ لاَ تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ. فَأَقُولُ سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ غَيَّرَ بَعْدِي ". وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ سُحْقًا بُعْدًا، يُقَالُ سَحِيقٌ بَعِيدٌ، وَأَسْحَقَهُ أَبْعَدَهُ.
انگریزی ترجمہ
Abu Hazim (may Allah have mercy on him) narrated: Al-Nu'man ibn Abi 'Ayyash heard me and said, "Did you hear it from Hadrat Sahl like this?" I said, "Yes." He said, "I bear witness regarding Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) that I heard him, and he used to add to it (that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), blessings and peace of Allah be upon him, stated): 'Then I will say: They are from me. It will be said: You do not know what innovations they introduced after you. So I will say: Away, away with the one who altered (the religion) after me!'" And Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them both) said: "Suhqan" means distance. It is said "sahiq" meaning far, and "ashaqahu" meaning he distanced him.
اردو ترجمہ
حضرت ابو حازم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے نعمان بن ابی عیاش نے سنا تو انہوں نے کہا کیا تم نے یہ سہل سے اسی طرح سنا ہے؟ میں نے عرض کیا ہاں۔ تو انہوں نے فرمایا کہ میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے ان سے سنا اور وہ اس میں یہ اضافہ فرماتے تھے کہ (نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا) "پس میں کہوں گا کہ یہ مجھ سے ہیں۔ تو کہا جائے گا کہ تمہیں معلوم نہیں کہ انہوں نے تمہارے بعد کیا کیا بدعتیں ایجاد کیں۔ پس میں کہوں گا دور ہو دور ہو وہ جس نے میرے بعد (دین میں) تبدیلی کی۔" اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: "سُحقاً" کا معنی ہے دوری۔ کہا جاتا ہے "سحیق" یعنی دور اور "اَسحَقَہ" یعنی اسے دور کر دیا۔
