عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لَيْسَ صَلاَةٌ أَثْقَلَ عَلَى الْمُنَافِقِينَ مِنَ الْفَجْرِ وَالْعِشَاءِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا، لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ الْمُؤَذِّنَ فَيُقِيمَ، ثُمَّ آمُرَ رَجُلاً يَؤُمُّ النَّاسَ، ثُمَّ آخُذَ شُعَلاً مِنْ نَارٍ فَأُحَرِّقَ عَلَى مَنْ لاَ يَخْرُجُ إِلَى الصَّلاَةِ بَعْدُ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) narrates that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'No prayer is heavier upon the hypocrites than the Fajr and Isha prayers. If they knew the reward contained in them, they would come even if they had to crawl on their knees. I was about to order the mu'adhdhin to call the Iqama, then appoint someone to lead the people in prayer, and then take torches of fire and burn the houses of those who had not yet come out for the prayer.'
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: منافقوں پر فجر اور عشاء سے زیادہ بھاری کوئی نماز نہیں، اور اگر انہیں ان دونوں نمازوں کے ثواب کا علم ہو جائے تو گھٹنوں کے بل گھسٹتے ہوئے بھی آئیں۔ میں نے تو ارادہ کر لیا تھا کہ مؤذن سے اقامت کہلاؤں، پھر کسی کو نماز پڑھانے کے لیے مقرر کروں، اور خود آگ کی مشعلیں لے کر ان لوگوں کے گھروں کو جلا دوں جو ابھی تک نماز (باجماعت) کے لیے نہیں نکلے۔
