عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَقْبِضُ اللَّهُ الأَرْضَ، وَيَطْوِي السَّمَاءَ بِيَمِينِهِ، ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْمَلِكُ أَيْنَ مُلُوكُ الأَرْضِ ".
انگریزی ترجمہ
Muhammad ibn Muqatil narrated to us, Hadrat 'Abdullah informed us, Yunus informed us, from al-Zuhri, Sa'id ibn al-Musayyab narrated to me, from Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him), that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Allah will seize the earth and fold the heavens in His Right Hand, then He will say: I am the King — where are the kings of the earth?"
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا، ہمیں عبداللہ نے خبر دی، ہمیں یونس نے خبر دی، زہری سے، مجھ سے سعید بن المسیب نے بیان کیا، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "اللہ تعالیٰ زمین کو قبضے میں لے لے گا اور آسمان کو اپنے دائیں ہاتھ میں لپیٹ لے گا، پھر فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں، کہاں ہیں زمین کے بادشاہ؟"
