عربی (اصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ثُمَامَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ، كَانَتْ تَبْسُطُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نِطَعًا فَيَقِيلُ عِنْدَهَا عَلَى ذَلِكَ النِّطَعِ ـ قَالَ ـ فَإِذَا نَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَخَذَتْ مِنْ عَرَقِهِ وَشَعَرِهِ، فَجَمَعَتْهُ فِي قَارُورَةٍ، ثُمَّ جَمَعَتْهُ فِي سُكٍّ ـ قَالَ ـ فَلَمَّا حَضَرَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ الْوَفَاةُ أَوْصَى أَنْ يُجْعَلَ فِي حَنُوطِهِ مِنْ ذَلِكَ السُّكِّ ـ قَالَ ـ فَجُعِلَ فِي حَنُوطِهِ.
انگریزی ترجمہ
Narrated Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him): Hadrat Umm Sulaim (may Allah be well pleased with her) used to spread a leather sheet for the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), and he used to take an afternoon nap on that sheet at her house. When the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) slept, she would collect his blessed sweat and blessed hair and put them in a bottle, then mix them in sukk (perfume). When Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) was on his deathbed, he ordered that some of that sukk be mixed in his Hanut (the perfume applied to a deceased). So it was mixed in his Hanut.
اردو ترجمہ
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن عبداللہ انصاری نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، ان سے ثمامہ نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے لیے چمڑے کا بچھونا بچھاتی تھیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان کے ہاں اس بچھونے پر قیلولہ فرماتے۔ جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سو جاتے تو وہ آپ کا پسینہ مبارک اور بال مبارک لے لیتیں اور شیشی میں جمع کرتیں پھر سک (خوشبو) میں ملا لیتیں۔ جب حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کا وقت آیا تو انہوں نے وصیت کی کہ ان کے حنوط (خوشبو جو میت پر لگائی جاتی ہے) میں اس سک سے ملایا جائے۔ چنانچہ ان کے حنوط میں اس سے ملایا گیا۔
