عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ لَمَّا قَدِمَ عَلَيْنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَآخَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Anas that when `Abdur-Rahman came to us, the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) established a bond of brotherhood between him and Sa`d bin Ar-Rabi`. Once the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "As you (O `Abdur-Rahman) have married, give a wedding banquet even if with one sheep
اردو ترجمہ
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، ان سے حمید طویل نے اور ان سے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ جب حضرت عبدالرحمٰن بن عوف ہمارے یہاں آئے تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں اور سعد بن ربیع میں بھائی چارگی کرائی تو پھر ( جب حضرت عبدالرحمٰن بن عوف نے نکاح کیا تو ) نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اب ولیمہ کر خواہ ایک بکری کا ہو۔
