عربی (اصل)
حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ، وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ، رضى الله عنهم قَالاَ لَمَّا نَزَلَ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم طَفِقَ يَطْرَحُ خَمِيصَةً لَهُ عَلَى وَجْهِهِ، فَإِذَا اغْتَمَّ كَشَفَهَا عَنْ وَجْهِهِ، فَقَالَ وَهْوَ كَذَلِكَ " لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ ". يُحَذِّرُ مَا صَنَعُوا.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat `Hadrat Aisha and `Abdullah bin `Abbas that when the disease of Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) got aggravated, he covered his face with a Khamisa, but when he became short of breath, he would remove it from his face and say, "It is like that! May Allah curse the Jews Christians because they took the graves of their prophets as places of worship." By that he warned his follower of imitating them, by doing that which they did
اردو ترجمہ
مجھ سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، ان سے عقیل نے، ان سے ابن شہاب نے، انہوں نے کہا مجھے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے خبر دی کہ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما دونوں نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم (مرض الوفات میں) بستر پر تھے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنی چادر (خمیصہ) چہرے مبارک پر ڈال لیتے اور جب گھبراہٹ ہوتی تو چہرے سے ہٹا لیتے۔ اسی حالت میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا "یہود و نصاریٰ پر اللہ کی لعنت ہو، انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔" آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم (اپنی امت کو) ان کے اس عمل سے ڈرا رہے تھے۔
