عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، بَعْدُ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ يُورِدَنَّ مُمْرِضٌ عَلَى مُصِحٍّ ". وَأَنْكَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ حَدِيثَ الأَوَّلِ قُلْنَا أَلَمْ تُحَدِّثْ أَنَّهُ لاَ عَدْوَى فَرَطَنَ بِالْحَبَشِيَّةِ. قَالَ أَبُو سَلَمَةَ فَمَا رَأَيْتُهُ نَسِيَ حَدِيثًا غَيْرَهُ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Huraira that Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) stated: The cattle (sheep, cows, camels, etc.) suffering from a disease should not be mixed up with healthy cattle, (or said: "Do not put a patient with a healthy person ). " (as a precaution)
اردو ترجمہ
اور حضرت ابوسلمہ سے روایت ہے انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کوئی شخص اپنے بیمار اونٹوں کو کسی کے صحت مند اونٹوں میں نہ لے جائے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پہلی حدیث کا انکار کیا۔ ہم نے ( حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ) عرض کیا کہ آپ ہی نے ہم سے یہ حدیث نہیں بیان کی ہے کہ چھوت یہ نہیں ہوتا پھر وہ ( غصہ میں ) حبشی زبان بولنے لگے۔ حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا کہ اس حدیث کے سوا میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اور کوئی حدیث بھولتے نہیں دیکھا۔
