عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنْ أَخِيهِ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ، يَقُولُ كُنْتُ أَتَسَحَّرُ فِي أَهْلِي ثُمَّ يَكُونُ سُرْعَةٌ بِي أَنْ أُدْرِكَ صَلاَةَ الْفَجْرِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Sahl bin Sa'd (may Allah be well pleased with him) who said: 'I used to take the pre-dawn meal (suhur) with my family and then hasten so as to join the Fajr prayer with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him).'
اردو ترجمہ
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے اپنے بھائی عبدالحمید بن ابی اویس سے بیان کیا، انہوں نے سلیمان بن حضرت بلال سے، انہوں نے ابوحازم سلمہ بن دینار سے روایت کیا کہ انہوں نے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ سحری کھاتا تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نمازِ فجر میں شامل ہونے کے لیے مجھے جلدی کرنی پڑتی تھی۔
