عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، قَالَ كُنَّا مَعَ بُرَيْدَةَ فِي غَزْوَةٍ فِي يَوْمٍ ذِي غَيْمٍ فَقَالَ بَكِّرُوا بِصَلاَةِ الْعَصْرِ فَإِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ تَرَكَ صَلاَةَ الْعَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Narrated by Abu al-Malih who (may Allah be well pleased with him) said: We were with Hadrat Buraidah (may Allah be well pleased with him) on a military expedition on a cloudy day. He said, 'Pray the 'Asr prayer early, for the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Whoever abandons the 'Asr prayer, his good deeds are rendered void."'
اردو ترجمہ
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ہشام بن عبداللہ دستوائی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن ابی کثیر نے ابوقلابہ عبداللہ بن زید سے خبر دی، انہوں نے ابوالملیح سے، انہوں نے فرمایا: ہم حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ ایک غزوے میں تھے۔ بادل والا دن تھا۔ آپ نے فرمایا: عصر کی نماز جلدی پڑھ لو، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی، اس کا نیک عمل اکارت گیا۔"
