عربی (اصل)
حَدَّثَنَا ابْنُ مُقَاتِلٍ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ، يَقُولُ صَلَّيْنَا مَعَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الظُّهْرَ، ثُمَّ خَرَجْنَا حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي الْعَصْرَ فَقُلْتُ يَا عَمِّ، مَا هَذِهِ الصَّلاَةُ الَّتِي صَلَّيْتَ قَالَ الْعَصْرُ، وَهَذِهِ صَلاَةُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الَّتِي كُنَّا نُصَلِّي مَعَهُ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Abu Umamah (Sa'd bin Sahl) who said: We prayed the Zuhr prayer with 'Umar bin 'Abd al-'Aziz (may the mercy of Allah be upon him). Then we went out and came to Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him), and found him praying the 'Asr prayer. I asked, 'Dear uncle! Which prayer have you just prayed?' He said, 'The 'Asr! And this is the (very) time at which we used to pray it with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him).'
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، انہوں نے کہا ہمیں حضرت ابوبکر بن حضرت عثمان بن سہل بن حنیف نے خبر دی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابوامامہ (سعد بن سہل) سے سنا، وہ فرماتے تھے: ہم نے عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھی۔ پھر ہم نکلے اور حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو دیکھا کہ آپ عصر کی نماز ادا فرما رہے ہیں۔ میں نے عرض کیا: اے چچا جان! یہ کون سی نماز آپ نے ادا فرمائی؟ فرمایا: عصر! اور یہی وہ وقت ہے جس میں ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عصر کی نماز پڑھا کرتے تھے۔
