عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ وَاصِلٍ أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، أَخِي عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، يَقُولُ دَخَلْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ بِدِمَشْقَ وَهُوَ يَبْكِي فَقُلْتُ مَا يُبْكِيكَ فَقَالَ لاَ أَعْرِفُ شَيْئًا مِمَّا أَدْرَكْتُ إِلاَّ هَذِهِ الصَّلاَةَ، وَهَذِهِ الصَّلاَةُ قَدْ ضُيِّعَتْ. وَقَالَ بَكْرٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ نَحْوَهُ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Imam al-Zuhri (may the mercy of Allah be upon him) who said: I visited Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) in Damascus and found him weeping. I asked, 'Why are you weeping?' He replied, 'Nothing remains from the era of the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) except this prayer, and even this prayer has been wasted.' And Bakr said: Muhammad bin Bakr al-Bursani narrated to us from Hadrat 'Uthman bin Abi Rawwad with a similar report.
اردو ترجمہ
ہم سے عمرو بن زرارہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہمیں عبدالواحد بن واصل حضرت ابوعبیدہ حداد نے عبدالعزیز کے بھائی حضرت عثمان بن ابی رواد سے خبر دی، انہوں نے کہا: میں نے امام زہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سنا، فرماتے تھے: میں دمشق میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ رو رہے تھے۔ میں نے عرض کیا: آپ کیوں رو رہے ہیں؟ فرمایا: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک کی کوئی چیز اب اس نماز کے سوا باقی نہیں رہی، اور اس نماز کو بھی ضائع کر دیا گیا ہے۔ اور بکر نے کہا: ہم سے محمد بن بکر برسانی نے بیان کیا کہ ہم سے حضرت عثمان بن ابی رواد نے اسی طرح بیان کیا۔
