عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، عَنْ عُمَرَ ـ رضى الله عنهم ـ دَخَلَ عَلَى حَفْصَةَ فَقَالَ يَا بُنَيَّةِ لاَ يَغُرَّنَّكِ هَذِهِ الَّتِي أَعْجَبَهَا حُسْنُهَا حُبُّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِيَّاهَا ـ يُرِيدُ عَائِشَةَ ـ فَقَصَصْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَتَبَسَّمَ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Ibn `Abbas that `Umar entered upon Hadrat Hafsa and said, "O my daughter! Do not be misled by the manners of her who is proud of her beauty because of the love of Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) for her." By 'her' he meant `Hadrat Aisha. `Umar added, "Then I told that to Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) and he smiled (on hearing that)
اردو ترجمہ
ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان نے بیان کیا، ان سے یحییٰ نے، ان سے عبید بن حنین نے، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، انہوں نے عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ آپ حفصہ کے یہاں گئے اور ان سے کہا کہ بیٹی اپنی اس سوکن کو دیکھ کر دھوکے میں نہ آ جانا جسے اپنے حسن پر اور رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی محبت پر ناز ہے۔ آپ کا اشارہ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی طرف تھا ( عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا ) کہ پھر میں نے یہی بات آپ کے سامنے دہرائی آپ مسکرا دیئے۔
