عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ، سُلَيْمَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ، قَالَ سَمِعْتُ مَيْمُونَةَ، تَقُولُ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ نَائِمَةٌ، فَإِذَا سَجَدَ أَصَابَنِي ثَوْبُهُ، وَأَنَا حَائِضٌ. وَزَادَ مُسَدَّدٌ عَنْ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ، وَأَنَا حَائِضٌ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Narrated by 'Abdullah bin Shaddad bin al-Had who (may Allah be well pleased with him) said: I heard Umm al-Mu'minin Hadrat Maimunah (may Allah be well pleased with her) say: The Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) would be praying while I would be sleeping beside him. When he prostrated, his garment would touch me, even though I was in the state of menstruation. And Musaddad added from Khalid who said: Sulaiman al-Shaibani narrated to us — and (in that narration as well the words are) 'while I was menstruating.'
اردو ترجمہ
ہم سے ابوالنعمان محمد بن فضل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شیبانی سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبداللہ بن شداد بن ہاد نے بیان کیا، انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت اُمّ المؤمنین میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سنا، آپ فرماتی تھیں: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھتے ہوتے اور میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں سوئی ہوتی۔ جب آپ سجدے میں جاتے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا کپڑا مجھے چھو جاتا، حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔ اور مسدد نے خالد سے مزید نقل کیا کہ ہم سے سلیمان شیبانی نے بیان کیا — اور (اس روایت میں بھی یہی الفاظ ہیں کہ) "میں حائضہ ہوتی تھی"۔
