عربی (اصل)
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ كِبَارَ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَبْتَدِرُونَ السَّوَارِيَ عِنْدَ الْمَغْرِبِ. وَزَادَ شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَنَسٍ حَتَّى يَخْرُجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) who said: I saw the senior Companions (may Allah be well pleased with them all) of the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) rushing towards the pillars at the time of the Maghrib (call to prayer). And Shu'bah narrated from 'Amr bin 'Amir, from Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) with the addition: 'until the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) would come out (from his blessed chamber).'
اردو ترجمہ
ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سفیان ثوری نے عمرو بن عامر سے بیان کیا، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے بڑے بڑے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کو دیکھا کہ وہ مغرب (کی اذان) کے وقت ستونوں کی طرف لپکتے تھے۔ اور شعبہ نے عمرو بن عامر سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے (اس حدیث میں) یہ اضافہ نقل کیا ہے: "یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم (حجرہ مبارک سے) باہر تشریف لاتے۔"
