عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ بَزِيعٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شَاذَانُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا خَرَجَ لِحَاجَتِهِ تَبِعْتُهُ أَنَا وَغُلاَمٌ وَمَعَنَا عُكَّازَةٌ أَوْ عَصًا أَوْ عَنَزَةٌ وَمَعَنَا إِدَاوَةٌ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ نَاوَلْنَاهُ الإِدَاوَةَ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) who said: Whenever the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) went out for answering the call of nature, I and another boy would follow him carrying a staff, or a stick, or a short spear ('anazah), along with a leather water vessel. When he would finish attending to his need, we would hand the water vessel to him.
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن حاتم بن بزیع نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شاذان نے شعبہ سے بیان کیا، انہوں نے عطاء بن ابی میمونہ سے، انہوں نے کہا میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جب رفع حاجت کے لیے تشریف لے جاتے تو میں اور ایک اور لڑکا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے پیچھے جاتے۔ ہمارے ساتھ عکازہ (لوہے کے پھل والا ڈنڈا) یا عصا یا عنزہ ہوتا اور ایک چھاگل (چمڑے کا پانی کا برتن) بھی ہوتا۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم رفع حاجت سے فارغ ہو جاتے تو ہم وہ چھاگل آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیتے۔
