عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسٌ، أَنَّ رَجُلَيْنِ، مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم خَرَجَا مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي لَيْلَةٍ مُظْلِمَةٍ، وَمَعَهُمَا مِثْلُ الْمِصْبَاحَيْنِ يُضِيآنِ بَيْنَ أَيْدِيهِمَا، فَلَمَّا افْتَرَقَا صَارَ مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا وَاحِدٌ حَتَّى أَتَى أَهْلَهُ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) that two Companions (Hadrat 'Abbad bin Bishr and Hadrat Usayd bin Hudayr, may Allah be well pleased with them both) of the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) left his presence on a dark night, and with them were two lights like lamps illuminating the way before them. When they parted, each of them had one light accompanying him until he reached his home.
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن مثنی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے حضرت معاذ بن ہشام نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے میرے والد نے قتادہ سے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے دو صحابہ (حضرت عباد بن بشر اور حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) ایک تاریک رات میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے نکلے۔ ان کے ساتھ دو چراغوں جیسی روشنی تھی جو ان کے آگے آگے منور ہو رہی تھی۔ جب وہ دونوں جدا ہوئے تو ہر ایک کے ساتھ ایک روشنی رہ گئی جو اسے گھر تک لے گئی۔
