عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ يُدْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ إِنَّ لَنَا أَبْنَاءً مِثْلَهُ. فَقَالَ إِنَّهُ مِنْ حَيْثُ تَعْلَمُ. فَسَأَلَ عُمَرُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ هَذِهِ الآيَةِ {إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ} فَقَالَ أَجَلُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَعْلَمَهُ إِيَّاهُ، فَقَالَ مَا أَعْلَمُ مِنْهَا إِلاَّ مَا تَعْلَمُ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) that Hadrat Umar bin al-Khattab (may Allah be well pleased with him) used to let Hadrat Ibn Abbas sit beside him. So Hadrat Abdur-Rahman bin Auf (may Allah be well pleased with him) said to Hadrat Umar, 'We have sons similar to him.' Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) replied, 'You know his status.' Hadrat Umar then asked Hadrat Ibn Abbas about Surat an-Nasr: 'When the help of Allah and the Conquest come.' Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) said, 'It informed about the approaching death of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him).' Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) said, 'I know of it the same meaning as you have stated.'
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو اپنے قریب بٹھاتے تھے۔ حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا: ہمارے بیٹے بھی تو ان جیسے ہیں (پھر انہیں کیوں قریب بٹھاتے ہیں)۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ان کا مقام تو تمہیں معلوم ہے (یعنی ان کا علم غیر معمولی ہے)۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سورہ نصر «إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ» کے بارے میں پوچھا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: اس میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کی خبر دی گئی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: مَیں بھی اس کے اسی معنی جانتا ہوں جو تم نے بیان کیے۔
