عربی (اصل)
قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَمْتَحِنُ مَنْ هَاجَرَ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ بِهَذِهِ الآيَةِ {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ}. وَعَنْ عَمِّهِ قَالَ بَلَغَنَا حِينَ أَمَرَ اللَّهُ رَسُولَهُ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَرُدَّ إِلَى الْمُشْرِكِينَ مَا أَنْفَقُوا عَلَى مَنْ هَاجَرَ مِنْ أَزْوَاجِهِمْ، وَبَلَغَنَا أَنَّ أَبَا بَصِيرٍ. فَذَكَرَهُ بِطُولِهِ.
انگریزی ترجمہ
Umm al-Mu'minin Hadrat Aishah al-Siddiqah (may Allah be well pleased with her) states that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) used to examine the believing women who migrated to him with this verse: 'O the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him)! When the believing women come to you pledging that they will not associate anything with Allah.' (al-Mumtahanah: 12) Hadrat Aishah (may Allah be well pleased with her) stated: Whichever believing woman accepted these conditions had thereby accepted the test. Upon their acceptance, the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) declared: Go, I have accepted your pledge. He never touched the hand of any woman; the pledge was taken only through words.
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جو مومن عورتیں ہجرت کر کے آتیں ان کا اس آیت سے امتحان لیتے: 'اے نبی! جب مومن عورتیں آپ کے پاس اس بات پر بیعت کرنے آئیں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی۔' (الممتحنہ: ۱۲) حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: مومن عورتوں میں سے جس نے ان شرائط کا اقرار کیا اس نے (درحقیقت) امتحان کا اقرار کر لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے اقرار پر ارشاد فرمایا: جاؤ، میں نے تمہاری بیعت قبول کر لی۔ آپ نے کبھی اپنے ہاتھ سے کسی عورت کا ہاتھ نہیں چھوا، بیعت صرف زبانی لفظوں سے ہوتی تھی۔
