عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَأَبَا، سَعِيدٍ حَدَّثَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى نُخَامَةً فِي جِدَارِ الْمَسْجِدِ، فَتَنَاوَلَ حَصَاةً فَحَكَّهَا فَقَالَ " إِذَا تَنَخَّمَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَخَّمَنَّ قِبَلَ وَجْهِهِ وَلاَ عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Huraira and Hadrat Abu Sa`id that Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) saw some expectoration on the wall of the mosque; he took gravel and scraped it off and said, "If anyone of you wanted to spit he should neither spit in front of him nor on his right but he could spit either on his left or under his left foot
اردو ترجمہ
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم کو ابراہیم بن سعد نے خبر دی، ہم کو ابن شہاب نے خبر دی، حمید بن عبدالرحمٰن سے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد کی دیوار پر بلغم دیکھا تو ایک کنکری اٹھائی اور اسے کھرچ ڈالا، پھر ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی بلغم نکالے تو اپنے سامنے نہ تھوکے اور نہ اپنی دائیں طرف تھوکے بلکہ اپنے بائیں طرف یا اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوکے۔
