عربی (اصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَأَى نُخَامَةً فِي الْقِبْلَةِ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِ حَتَّى رُئِيَ فِي وَجْهِهِ، فَقَامَ فَحَكَّهُ بِيَدِهِ فَقَالَ " إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ فِي صَلاَتِهِ، فَإِنَّهُ يُنَاجِي رَبَّهُ ـ أَوْ إِنَّ رَبَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ ـ فَلاَ يَبْزُقَنَّ أَحَدُكُمْ قِبَلَ قِبْلَتِهِ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ، أَوْ تَحْتَ قَدَمَيْهِ ". ثُمَّ أَخَذَ طَرَفَ رِدَائِهِ فَبَصَقَ فِيهِ، ثُمَّ رَدَّ بَعْضَهُ عَلَى بَعْضٍ، فَقَالَ " أَوْ يَفْعَلْ هَكَذَا ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) saw some sputum on the Qiblah wall (of the mosque). This greatly distressed him, so much so that the displeasure was visible on his blessed face. He stood up and scraped it off with his blessed hand and stated, 'Indeed, when any one of you stands in prayer, he is conversing privately with his Lord the Exalted — or (he stated) his Lord the Exalted is between him and his Qiblah. So none of you should spit towards the Qiblah, but rather to his left or under his feet.' Then he took the edge of his blessed cloak, spat into it, folded it over, and stated, 'Or do like this.'
اردو ترجمہ
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن جعفر نے حمید طویل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے بیان کیا، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے قبلے کی سمت (مسجد کی دیوار پر) بلغم دیکھا۔ یہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو بہت ناگوار گزرا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک سے ناگواری ظاہر ہو رہی تھی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اٹھے اور اپنے مبارک ہاتھ سے اسے کھرچ ڈالا اور ارشاد فرمایا بے شک تم میں سے جب کوئی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب عزوجل سے سرگوشی کرتا ہے، یا (آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) اس کا رب عزوجل اس کے اور اس کے قبلے کے درمیان ہوتا ہے۔ لہٰذا تم میں سے کوئی قبلے کی طرف نہ تھوکے بلکہ اپنی بائیں طرف یا اپنے قدموں کے نیچے تھوکے۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی مبارک چادر کا کنارہ پکڑا، اس پر تھوکا پھر اسے تہ کر دیا اور ارشاد فرمایا یا اس طرح کر لیا کرو۔
