عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ لَمَّا دَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْبَيْتَ دَعَا فِي نَوَاحِيهِ كُلِّهَا، وَلَمْ يُصَلِّ حَتَّى خَرَجَ مِنْهُ، فَلَمَّا خَرَجَ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ فِي قُبُلِ الْكَعْبَةِ وَقَالَ " هَذِهِ الْقِبْلَةُ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) who said: When the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) entered the Sacred House (Ka'bah), he supplicated in every corner of it but did not pray (inside) until he came out. When he came out, he offered two rak'at of prayer facing the Ka'bah and stated, 'This is the Qiblah.'
اردو ترجمہ
ہم سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، کہا ہمیں ابن جریج رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے عطاء بن ابی رباح رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے خبر دی، انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ (کعبہ شریف) کے اندر تشریف لے گئے تو اس کے ہر کونے میں دعا فرمائی اور (اندر) نماز نہیں پڑھی یہاں تک کہ باہر تشریف لائے۔ جب باہر تشریف لائے تو کعبہ شریف کے سامنے دو رکعت نماز ادا فرمائی اور ارشاد فرمایا یہی قبلہ ہے۔
