عربی (اصل)
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا فَضْلُ بْنُ مُسَاوِرٍ، خَتَنُ أَبِي عَوَانَةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اهْتَزَّ الْعَرْشُ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ". وَعَنِ الأَعْمَشِ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ. فَقَالَ رَجُلٌ لِجَابِرٍ فَإِنَّ الْبَرَاءَ يَقُولُ اهْتَزَّ السَّرِيرُ. فَقَالَ إِنَّهُ كَانَ بَيْنَ هَذَيْنِ الْحَيَّيْنِ ضَغَائِنُ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اهْتَزَّ عَرْشُ الرَّحْمَنِ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Jabir (may Allah be well pleased with him) that I heard the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stating, "The Throne (of Allah) shook at the death of Sa`d bin Mu`adh." Through another group of narrators, Hadrat Jabir added, "I heard the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) : saying, 'The Throne of the Beneficent shook because of the death of Sa`d bin Mu`adh
اردو ترجمہ
مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے حضرت ابوعوانہ کے داماد فضل بن مساور نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے، ان سے حضرت ابوسفیان نے اور ان سے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سعد بن حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی موت پر عرش ہل گیا اور اعمش سے روایت ہے، ان سے ابوصالح نے بیان کیا اور ان سے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح روایت کیا، ایک صاحب نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ تو اس طرح بیان کرتے ہیں کہ چارپائی جس پر حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نعش رکھی ہوئی تھی، ہل گئی تھی، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ان دونوں قبیلوں ( اوس اور خزرج ) کے درمیان ( زمانہ جاہلیت میں ) دشمنی تھی، میں نے خود نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ سعد بن حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی موت پر عرش رحمن ہل گیا تھا۔
