عربی (اصل)
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ بَزِيغٍ، حَدَّثَنَا شَاذَانُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كُنَّا فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لاَ نَعْدِلُ بِأَبِي بَكْرٍ أَحَدًا ثُمَّ عُمَرَ ثُمَّ عُثْمَانَ، ثُمَّ نَتْرُكُ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لاَ نُفَاضِلُ بَيْنَهُمْ. تَابَعَهُ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Ibn `Umar that during the lifetime of the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) we considered Hadrat Abu Bakr al-Siddiq (may Allah be well pleased with him) as peerless and then Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) and then Hadrat Uthman (may Allah be well pleased with him) (coming next to him in superiority) and then we used not to differentiate between the companions of the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him)
اردو ترجمہ
مجھ سے محمد بن حاتم بن بزیع نے بیان کیا، کہا ہم سے شاذان نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن ابی سلمہ ماجشون نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں ہم حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے برابر کسی کو نہیں قرار دیتے تھے۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ پر ہم کوئی بحث نہیں کرتے تھے اور کسی کو ایک دوسرے پر فضیلت نہیں دیتے تھے، اس حدیث کو عبداللہ بن صالح نے بھی عبدالعزیز سے روایت کیا ہے۔ اس کو اسماعیلی نے وصل کیا ہے۔
