عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَجُلاً، سَأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنِ السَّاعَةِ، فَقَالَ مَتَى السَّاعَةُ قَالَ " وَمَاذَا أَعْدَدْتَ لَهَا ". قَالَ لاَ شَىْءَ إِلاَّ أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ صلى الله عليه وسلم. فَقَالَ " أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ". قَالَ أَنَسٌ فَمَا فَرِحْنَا بِشَىْءٍ فَرَحَنَا بِقَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ". قَالَ أَنَسٌ فَأَنَا أُحِبُّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ، وَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ مَعَهُمْ بِحُبِّي إِيَّاهُمْ، وَإِنْ لَمْ أَعْمَلْ بِمِثْلِ أَعْمَالِهِمْ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) that a man asked the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) about the Hour (i.e. Day of Judgment) saying, "When will the Hour be?" the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "What have you prepared for it?" The man said, "Nothing, except that I love Allah and His Messenger ." the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "You will be with those whom you love." We had never been so glad as we were on hearing that saying of the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) (i.e., "You will be with those whom you love.") Therefore, I love the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) , Hadrat Abu Bakr al-Siddiq (may Allah be well pleased with him) and `Umar, and I hope that I will be with them because of my love for them though my deeds are not similar to theirs
اردو ترجمہ
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے ثابت نے اور ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہ ایک صاحب ( ذوالخویصرہ یا حضرت ابوموسیٰ ) نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے قیامت کے بارے میں پوچھا کہ قیامت کب قائم ہو گی؟ اس پر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم نے قیامت کے لیے تیاری کیا کی ہے؟ انہوں نے عرض کیا کچھ بھی نہیں، سوا اس کے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پھر تمہارا حشر بھی انہیں کے ساتھ ہو گا جن سے تمہیں محبت ہے۔“ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ہمیں کبھی اتنی خوشی کسی بات سے بھی نہیں ہوئی جتنی آپ کی یہ حدیث سن کر ہوئی کہ ”تمہارا حشر انہیں کے ساتھ ہو گا جن سے تمہیں محبت ہے۔“ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں بھی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اور حضرت ابوبکر و حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے محبت رکھتا ہوں اور ان سے اپنی اس محبت کی وجہ سے امید رکھتا ہوں کہ میرا حشر انہیں کے ساتھ ہو گا، اگرچہ میں ان جیسے عمل نہ کر سکا۔
