عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ، صلى الله عليه وسلم مُضْطَجِعَةً فِي خَمِيلَةٍ حِضْتُ، فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي فَقَالَ " أَنُفِسْتِ ". فَقُلْتُ نَعَمْ. فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Umm al-Mu'minin Hadrat Umm Salama (may Allah be well pleased with her) that she stated: I was lying with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) under a woollen sheet when I got my menses. I slipped away quietly and put on the clothes for menses. He stated, 'Have you got your menses?' I submitted, 'Yes.' Then he called me and I lay down with him under the sheet.
اردو ترجمہ
ہم سے حضرت معاذ بن فضالہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام دستوائی نے یحییٰ بن ابی کثیر سے بیان کیا، وہ حضرت ابوسلمہ سے، وہ زینب بنت ابی سلمہ سے، وہ حضرت اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ مجھے حیض آ گیا۔ میں چپکے سے نکلی اور حیض کے کپڑے بدل لیے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تمہیں حیض آ گیا؟ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بلا لیا اور میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی۔
