عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ، كَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " ذَلِكِ عِرْقٌ، وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلاَةَ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) that Hadrat Fatima bint Abi Hubaish used to suffer from Istihada (bleeding between periods). She asked the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) about it. He stated, 'That is blood from a vessel and is not menstruation. So when the days of actual menses come, leave the prayer, and when those days pass, take a bath and pray.'
اردو ترجمہ
ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے ہشام بن عروہ سے بیان کیا، وہ اپنے والد سے، وہ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش کو استحاضہ کا خون آیا کرتا تھا۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ رگ کا خون ہے اور حیض نہیں ہے۔ لہٰذا جب حیض کے دن آئیں تو نماز چھوڑ دو اور جب وہ دن گزر جائیں تو غسل کرو اور نماز پڑھو۔
