عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ امْرَأَةً، مِنَ الأَنْصَارِ قَالَتْ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم كَيْفَ أَغْتَسِلُ مِنَ الْمَحِيضِ قَالَ " خُذِي فِرْصَةً مُمَسَّكَةً، فَتَوَضَّئِي ثَلاَثًا ". ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم اسْتَحْيَا فَأَعْرَضَ بِوَجْهِهِ أَوْ قَالَ " تَوَضَّئِي بِهَا " فَأَخَذْتُهَا فَجَذَبْتُهَا فَأَخْبَرْتُهَا بِمَا يُرِيدُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) that an Ansari woman submitted to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), 'How should I perform the bath after menses?' He stated, 'Take a piece of cloth perfumed with musk and cleanse yourself with it three times.' Then the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) felt shy and turned his blessed countenance away, or he said, 'Cleanse yourself with it.' Then I took hold of her and pulled her towards me and explained to her what the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) meant.
اردو ترجمہ
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب بن خالد نے بیان کیا، کہا ہم سے منصور بن عبدالرحمٰن نے اپنی والدہ صفیہ سے بیان کیا، وہ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ ایک انصاری عورت نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ میں حیض کا غسل کیسے کروں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مشک میں بسا ہوا کپڑے کا ٹکڑا لو اور تین بار پاکی حاصل کرو۔ پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم شرمائے اور اپنا رخِ انور دوسری طرف پھیر لیا، یا فرمایا اس سے پاکی حاصل کرو۔ پھر میں نے اسے پکڑ کر اپنی طرف کھینچا اور اسے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی مراد سمجھا دی۔
