عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو، مَوْلَى الْمُطَّلِبِ بْنِ حَنْطَبٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى خَيْبَرَ أَخْدُمُهُ، فَلَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم رَاجِعًا، وَبَدَا لَهُ أُحُدٌ قَالَ " هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ ". ثُمَّ أَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ قَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ لاَبَتَيْهَا كَتَحْرِيمِ إِبْرَاهِيمَ مَكَّةَ " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَمُدِّنَا ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) who states: I went out with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) to Khaybar to serve him. When the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) returned and Mount Uhud came into view, he declared: "This is a mountain that loves us and we love it." Then he pointed towards Madinah and prayed: "O Allah! I declare sacred what lies between its two lava plains, just as Hadrat Ibrahim (upon him be peace) declared Makkah sacred. O Allah! Bless us in our Sa' and our Mudd."
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خیبر کی طرف خدمت کے لیے نکلا۔ جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم واپسی پر تشریف لائے اور آپ کو اُحد (پہاڑ) نظر آیا تو ارشاد فرمایا: "یہ ایک پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔" پھر آپ نے مدینہ کی طرف اشارہ فرمایا اور دعا کی: "اے اللہ! میں اس کے دو پتھریلے میدانوں کے درمیان (کے علاقے) کو حرام قرار دیتا ہوں، جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرام قرار دیا تھا۔ اے اللہ! ہمارے صاع اور مُد میں برکت عطا فرما۔"
