عربی (اصل)
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى، سَمِعَ حَنْظَلَةَ الزُّرَقِيَّ، عَنْ رَافِعٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا أَكْثَرَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ حَقْلاً، وَكَانَ أَحَدُنَا يُكْرِي أَرْضَهُ، فَيَقُولُ هَذِهِ الْقِطْعَةُ لِي وَهَذِهِ لَكَ، فَرُبَّمَا أَخْرَجَتْ ذِهِ وَلَمْ تُخْرِجْ ذِهِ، فَنَهَاهُمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Rafi' (may Allah be well pleased with him) who stated: We had more farmland than anyone else in Madinah. One of us would rent out his land saying: 'This plot is for me and that plot is for you.' Sometimes one plot would yield produce while the other would not. So the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) forbade us from doing so.
اردو ترجمہ
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: مدینہ منورہ میں ہمارے پاس دوسروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ کھیت تھے۔ ہم میں سے کوئی اپنی زمین اس شرط پر ٹھیکے پر دیتا کہ اس ٹکڑے کی پیداوار میری اور اس ٹکڑے کی تمہاری۔ بعض اوقات ایک ٹکڑے میں پیداوار ہوتی اور دوسرے میں نہ ہوتی۔ پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس طرح کے معاملے سے منع فرما دیا۔
