عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، سَمِعَ الْمُعْتَمِرَ، أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَتْ لَهُمْ غَنَمٌ تَرْعَى بِسَلْعٍ، فَأَبْصَرَتْ جَارِيَةٌ لَنَا بِشَاةٍ مِنْ غَنَمِنَا مَوْتًا، فَكَسَرَتْ حَجَرًا فَذَبَحَتْهَا بِهِ، فَقَالَ لَهُمْ لاَ تَأْكُلُوا حَتَّى أَسْأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم، أَوْ أُرْسِلَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَنْ يَسْأَلُهُ. وَأَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَاكَ، أَوْ أَرْسَلَ، فَأَمَرَهُ بِأَكْلِهَا. قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَيُعْجِبُنِي أَنَّهَا أَمَةٌ، وَأَنَّهَا ذَبَحَتْ. تَابَعَهُ عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from the son of Hadrat Ka'b bin Malik (may Allah be well pleased with him), who narrated from his father, that they had sheep which used to graze at the Sal' mountain. One of our slave-girls noticed a sheep from our flock that was about to die, so she broke a stone and slaughtered it. He told his family: 'Do not eat it until I ask the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) about it, or send someone to ask him.' He then asked the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) or sent someone to ask, and he permitted them to eat it. Ubaidullah remarked: 'I am impressed that she, being a slave-girl, had the courage to slaughter it.'
اردو ترجمہ
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صاحبزادے سے روایت ہے کہ وہ اپنے والد سے بیان کرتے تھے کہ ان کی بکریاں سلع پہاڑ پر چرا کرتی تھیں۔ ہماری ایک باندی نے ہمارے ریوڑ کی ایک بکری کو دیکھا کہ وہ مرنے کے قریب ہے، تو اس نے ایک پتھر توڑ کر اس سے بکری ذبح کر دی۔ حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے گھر والوں سے فرمایا: جب تک میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے نہ پوچھ لوں یا کسی کو بارگاہِ نبوی میں بھیج کر نہ پوچھوا لوں، اس کا گوشت نہ کھانا۔ پھر انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا یا کسی کو بھیج کر دریافت کروایا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے کھانے کا حکم فرمایا۔ عبیداللہ نے فرمایا: مجھے یہ بات بڑی پسند آئی کہ وہ باندی ہونے کے باوجود اس نے ذبح کر ڈالا۔
