عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا نَسِيَ فَأَكَلَ وَشَرِبَ فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) who declared, "If somebody eats or drinks out of forgetfulness, then he should complete his fast, for indeed Allah the Exalted has fed him and given him drink."
اردو ترجمہ
ہم سے عبدان نے بیان کیا کہ ہمیں یزید بن زریع نے خبر دی، ان سے ہشام نے بیان کیا، ان سے ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرمایا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی بھول جائے اور کچھ کھا پی لے تو اسے چاہیے کہ اپنا روزہ پورا کرے، کیونکہ اس کو اللہ تعالیٰ نے کھلایا اور پلایا۔
