عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ تَسَحَّرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ. قُلْتُ كَمْ كَانَ بَيْنَ الأَذَانِ وَالسَّحُورِ قَالَ قَدْرُ خَمْسِينَ آيَةً.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) that Hadrat Zaid bin Thabit (may Allah be well pleased with him) said, "We took the pre-dawn meal (Suhur) with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), and then he stood up for the (Fajr) prayer." I asked, "What was the interval between the Suhur and the Adhan?" He replied, "The interval was the time needed to recite fifty verses of the Quran."
اردو ترجمہ
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام نے بیان کیا، کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا، ان سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اور ان سے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہم نے سحری کھائی، پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم صبح کی نماز کے لیے کھڑے ہو گئے۔ میں نے پوچھا کہ سحری اور اذان میں کتنا فاصلہ ہوتا تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ پچاس آیتیں (پڑھنے) کے بقدر۔
