عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الصِّيَامُ جُنَّةٌ، فَلاَ يَرْفُثْ وَلاَ يَجْهَلْ، وَإِنِ امْرُؤٌ قَاتَلَهُ أَوْ شَاتَمَهُ فَلْيَقُلْ إِنِّي صَائِمٌ. مَرَّتَيْنِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ تَعَالَى مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ، يَتْرُكُ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَشَهْوَتَهُ مِنْ أَجْلِي، الصِّيَامُ لِي، وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، وَالْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) declared, "Allah the Almighty said: 'Every deed of the son of Adam is for him except fasting; it is for Me and I shall reward it.' Fasting is a shield. When any one of you is fasting, he should neither indulge in obscene language nor raise his voice; and if anybody abuses him or quarrels with him, he should say, 'I am fasting.' By Him in Whose Hands Muhammad's soul is, the smell coming from the mouth of a fasting person is more pleasing to Allah the Exalted than the smell of musk. The fasting person has two occasions of joy: one when he breaks his fast, and one when he meets his Lord."
اردو ترجمہ
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہیں ابن جریج نے، انہوں نے کہا مجھے عطاء نے خبر دی اور ان سے ابوصالح زیات نے کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ عزوجل نے فرمایا ہے کہ بنی آدم کا ہر عمل اس کے لیے ہے مگر روزہ، کیونکہ وہ خاص میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ روزہ ڈھال ہے اور جب کسی کا روزہ ہو تو وہ فحش بات نہ کرے، شور و غل نہ کرے اور اگر کوئی اسے گالی دے یا اس سے جھگڑا کرے تو وہ کہہ دے کہ میں روزے دار ہوں۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی جان ہے! روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک سے زیادہ پاکیزہ ہے۔ روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: ایک جب وہ روزہ کھولتا ہے اور ایک جب وہ اپنے رب سے ملے گا۔
