عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ يُخْبِرُنَا يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاِمْرَأَةٍ مِنَ الأَنْصَارِ سَمَّاهَا ابْنُ عَبَّاسٍ، فَنَسِيتُ اسْمَهَا " مَا مَنَعَكِ أَنْ تَحُجِّي مَعَنَا ". قَالَتْ كَانَ لَنَا نَاضِحٌ فَرَكِبَهُ أَبُو فُلاَنٍ وَابْنُهُ ـ لِزَوْجِهَا وَابْنِهَا ـ وَتَرَكَ نَاضِحًا نَنْضَحُ عَلَيْهِ قَالَ " فَإِذَا كَانَ رَمَضَانُ اعْتَمِرِي فِيهِ فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ حَجَّةٌ ". أَوْ نَحْوًا مِمَّا قَالَ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ata bin Abi Rabah (upon him be mercy) narrates: 'I heard Hadrat Abdullah bin Abbas (may Allah be well pleased with them both) say: "The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) asked an Ansari woman (whose name Hadrat Ibn Abbas had mentioned but I forgot it): 'What prevented you from performing Hajj with us?' She submitted: 'We had a water-carrying camel; the father of so-and-so (meaning her husband) and his son rode it and went for Hajj, and he left us one camel with which we irrigate our land.' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Then when Ramadan comes, perform Umrah in it, for indeed Umrah in Ramadan is equivalent to a Hajj,' or he stated something similar."'
اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن ابی رباح رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، وہ فرماتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک انصاری خاتون سے (جن کا نام حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بتایا تھا لیکن مجھے یاد نہ رہا) دریافت فرمایا: تو ہمارے ساتھ حج کے لیے کیوں نہیں آئی؟ انہوں نے عرض کیا: ہمارے پاس پانی لانے والا ایک اونٹ تھا، جس پر فلاں کے باپ (یعنی ان کے شوہر) اور ان کا بیٹا سوار ہو کر حج کو چلے گئے اور ایک اونٹ ہمارے لیے چھوڑ گئے جس سے ہم کھیتی کو پانی دیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اچھا جب رمضان آئے تو عمرہ کر لینا کیونکہ رمضان میں عمرہ کرنا ایک حج کے برابر ہے، یا اسی طرح کا کوئی ارشاد فرمایا۔
