عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ، أَنَسٌ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا طَافَ فِي الْحَجِّ أَوِ الْعُمْرَةِ أَوَّلَ مَا يَقْدَمُ سَعَى ثَلاَثَةَ أَطْوَافٍ، وَمَشَى أَرْبَعَةً، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abdullah bin Umar (may Allah be well pleased with them both) narrated that when the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) arrived at Makkah, the first thing he did was perform Tawaf for Hajj or Umra. He did Ramal in the first three rounds and walked normally in the remaining four. Then he offered two rak'at of prayer and then performed Sa'i between Safa and Marwa.
اردو ترجمہ
ہم سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابوضمرہ انس بن عیاض نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے (مکہ مکرمہ) تشریف لانے کے بعد سب سے پہلے حج اور عمرہ کا طواف فرمایا۔ اس کے تین چکروں میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے رمل فرمایا اور باقی چار میں حسبِ معمول تشریف لے گئے۔ پھر طواف کی دو رکعت نماز ادا فرمائی اور صفا مروہ کی سعی فرمائی۔
