عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ إِنِّي لأَعْلَمُ كَيْفَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُلَبِّي لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ. تَابَعَهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ. وَقَالَ شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ، سَمِعْتُ خَيْثَمَةَ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ، سَمِعْتُ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha Siddiqa (may Allah be well pleased with her) that she said: I know how the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) used to recite the Talbiyah. His Talbiyah was: 'Labbaika Allahumma labbaik, labbaika la sharika laka labbaik, innal hamda wan-ni'mata lak' (translation as above). This narration was also corroborated by Abu Hadrat Mu'awiyah from A'mash. And Shu'bah said: Sulaiman al-A'mash informed me, he heard from Khaythamah, from Abu Atiyyah, who heard from Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha Siddiqa (may Allah be well pleased with her).
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن یوسف فریابی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، ان سے اعمش نے، ان سے عمارہ نے، ان سے ابوعطیہ نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ میں جانتی ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کس طرح تلبیہ پکارتے تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا تلبیہ یوں تھا: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ» (ترجمہ اوپر گزر چکا)۔ اس روایت کی متابعت حضرت ابومعاویہ نے بھی اعمش سے کی ہے۔ اور شعبہ نے کہا کہ مجھے سلیمان اعمش نے خبر دی، انہوں نے خیثمہ سے سنا، انہوں نے ابوعطیہ سے اور انہوں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سنا۔
