عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَخْرُجُ مِنْ طَرِيقِ الشَّجَرَةِ، وَيَدْخُلُ مِنْ طَرِيقِ الْمُعَرَّسِ، وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى مَكَّةَ يُصَلِّي فِي مَسْجِدِ الشَّجَرَةِ، وَإِذَا رَجَعَ صَلَّى بِذِي الْحُلَيْفَةِ بِبَطْنِ الْوَادِي، وَبَاتَ حَتَّى يُصْبِحَ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abdullah bin Umar (may Allah be well pleased with them both) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) used to depart via the route of Ash-Shajara and return via the route of al-Mu'arras. When the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) went to Makkah, he would offer prayer at the Mosque of Ash-Shajara, and on his return, he would offer prayer at Dhul Hulaifa in the middle of the valley, and spend the night there until morning.
اردو ترجمہ
ہم سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے انس بن عیاض نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ عمری نے، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم شجرہ کے راستے سے (مکہ مکرمہ) تشریف لے جاتے تھے اور معرّس کے راستے سے واپس تشریف لاتے تھے۔ اور جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ تشریف لے جاتے تو مسجدِ شجرہ میں نماز ادا فرماتے، اور جب واپس تشریف لاتے تو ذوالحلیفہ میں وادی کے بیچ میں نماز ادا فرماتے اور رات وہیں بسر فرماتے یہاں تک کہ صبح ہو جاتی۔
