عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رضى الله عنهما أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَقَّتَ لأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، وَلأَهْلِ الشَّأْمِ الْجُحْفَةَ، وَلأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ الْمَنَازِلِ، وَلأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ، هُنَّ لأَهْلِهِنَّ وَلِكُلِّ آتٍ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِمْ مِمَّنْ أَرَادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَمَنْ كَانَ دُونَ ذَلِكَ، فَمِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ مِنْ مَكَّةَ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) fixed Dhul Hulaifa as the Miqat for the people of Madinah, al-Juhfa for the people of Sham, Qarn al-Manazil for the people of Najd, and Yalamlam for the people of Yemen. These Mawaqit are for their residents and for every traveler who passes through them intending Hajj or Umra. Whoever lives within these Mawaqit should assume Ihram from where he starts his journey, and the people of Makkah should assume Ihram from Makkah itself.
اردو ترجمہ
ہم سے معلیٰ بن اسد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے وہیب بن خالد نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن طاؤس نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ، شام والوں کے لیے جحفہ، نجد والوں کے لیے قرن المنازل اور یمن والوں کے لیے یلملم میقات مقرر فرمایا۔ یہ ان مقامات کے رہنے والوں کے لیے ہیں اور ہر اس شخص کے لیے بھی جو ان مقامات سے گزر کر آئے اور حج یا عمرہ کا ارادہ رکھتا ہو۔ لیکن جو لوگ میقات کے اندر رہتے ہوں تو وہ وہیں سے احرام باندھیں جہاں سے سفر شروع کریں، یہاں تک کہ اہلِ مکہ مکہ مکرمہ ہی سے احرام باندھیں۔
