عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ الْحَارِثِ ـ رضى الله عنه ـ حَدَّثَهُ قَالَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْعَصْرَ، فَأَسْرَعَ ثُمَّ دَخَلَ الْبَيْتَ، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ خَرَجَ، فَقُلْتُ أَوْ قِيلَ لَهُ فَقَالَ " كُنْتُ خَلَّفْتُ فِي الْبَيْتِ تِبْرًا مِنَ الصَّدَقَةِ، فَكَرِهْتُ أَنْ أُبَيِّتَهُ فَقَسَمْتُهُ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Uqba bin al-Harith (may Allah be well pleased with him) narrated: The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) led us in the Asr prayer, then hurried to his home and returned shortly. I submitted (or someone else asked), and he (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'I had left behind in the house a piece of gold from the charity. I disliked letting it remain overnight without distributing it, so I distributed it.'
اردو ترجمہ
ہم سے ابوعاصم نبیل نے عمر بن سعید سے بیان کیا، ان سے ابن ابی ملیکہ نے کہ حضرت عقبہ بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی، پھر جلدی سے گھر تشریف لے گئے۔ تھوڑی دیر بعد باہر تشریف لے آئے۔ اس پر میں نے عرض کیا (یا کسی اور نے عرض کیا) تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں گھر کے اندر صدقہ کے سونے کا ایک ٹکڑا چھوڑ آیا تھا — مجھے یہ بات پسند نہیں آئی کہ اسے تقسیم کیے بغیر رات گزاروں، پس میں نے اسے بانٹ دیا۔
