عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، قَالَ أَخْبَرَنِي مَعْبَدُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ سَمِعْتُ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ الْخُزَاعِيَّ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " تَصَدَّقُوا، فَسَيَأْتِي عَلَيْكُمْ زَمَانٌ يَمْشِي الرَّجُلُ بِصَدَقَتِهِ فَيَقُولُ الرَّجُلُ لَوْ جِئْتَ بِهَا بِالأَمْسِ لَقَبِلْتُهَا مِنْكَ، فَأَمَّا الْيَوْمَ فَلاَ حَاجَةَ لِي فِيهَا ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Haritha bin Wahb al-Khuza'i (may Allah be well pleased with him) narrated: I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stating, 'Give in charity, for a time will come when a person will go about with his charity (and no one will accept it). The one (to whom he offers it) will say: "Had you brought it yesterday, I would have accepted it from you, but today I have no need of it."'
اردو ترجمہ
ہم سے علی بن جعد نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں شعبہ نے خبر دی، کہا کہ مجھے معبد بن خالد نے خبر دی، کہا کہ میں نے حضرت حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا: صدقہ کیا کرو کیونکہ عنقریب ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے جب آدمی اپنا صدقہ لے کر نکلے گا (کوئی اسے قبول کر لے مگر جب وہ کسی کو دے گا تو وہ) آدمی کہے گا: اگر اسے تم کل لائے ہوتے تو میں لے لیتا، لیکن آج مجھے اس کی حاجت نہیں رہی۔
