عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، رضى الله عنها أَنَّ بَعْضَ، أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قُلْنَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَيُّنَا أَسْرَعُ بِكَ لُحُوقًا قَالَ " أَطْوَلُكُنَّ يَدًا ". فَأَخَذُوا قَصَبَةً يَذْرَعُونَهَا، فَكَانَتْ سَوْدَةُ أَطْوَلَهُنَّ يَدًا، فَعَلِمْنَا بَعْدُ أَنَّمَا كَانَتْ طُولَ يَدِهَا الصَّدَقَةُ، وَكَانَتْ أَسْرَعَنَا لُحُوقًا بِهِ وَكَانَتْ تُحِبُّ الصَّدَقَةَ.
انگریزی ترجمہ
Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha Siddiqa (may Allah be well pleased with her) narrated: Some of the blessed wives of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) asked him, 'Who among us will be the first to join you (in the Hereafter)?' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Whoever has the longest hand.' So they began measuring their hands with a stick, and Hadrat Sawda (may Allah be well pleased with her) turned out to have the longest hand. We later understood that 'the longest hand' meant the most generous in charity. And indeed Hadrat Zainab (may Allah be well pleased with her) was the first among us to join the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) — she dearly loved to give in charity.
اردو ترجمہ
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حضرت ابوعوانہ وضاح یشکری نے بیان کیا، ان سے فراس بن یحییٰ نے، ان سے شعبی نے، ان سے مسروق نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بعض ازواج مطہرات نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: سب سے پہلے ہم میں سے آخرت میں آپ سے کون ملے گی؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کا ہاتھ سب سے زیادہ لمبا ہو۔ چنانچہ ہم نے لکڑی سے ناپنا شروع کر دیا تو حضرت اُمّ المؤمنین سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سب سے لمبے ہاتھ والی نکلیں۔ ہم نے بعد میں سمجھا کہ لمبے ہاتھ والی ہونے سے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی مراد صدقہ زیادہ کرنے والی سے تھی۔ اور حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہم سب سے پہلے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے جا کر ملیں — صدقہ کرنا انہیں بہت محبوب تھا۔
