عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ غَيْرِ الإِسْلاَمِ كَاذِبًا مُتَعَمِّدًا فَهُوَ كَمَا قَالَ، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِحَدِيدَةٍ عُذِّبَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ ". وَقَالَ حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنِ الْحَسَنِ، حَدَّثَنَا جُنْدَبٌ ـ رضى الله عنه ـ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ فَمَا نَسِينَا، وَمَا نَخَافُ أَنْ يَكْذِبَ جُنْدَبٌ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " كَانَ بِرَجُلٍ جِرَاحٌ فَقَتَلَ نَفْسَهُ فَقَالَ اللَّهُ بَدَرَنِي عَبْدِي بِنَفْسِهِ حَرَّمْتُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Thabit bin ad-Dahhak (may Allah be well pleased with him) narrated from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) who stated, 'Whoever intentionally swears falsely by a religion other than Islam, then he is as he has said. And whoever kills himself with a piece of iron shall be punished with the same in the Fire of Hell.' And Hajjaj bin Minhal narrated: Jarir bin Hazim narrated to us from Hasan al-Basri (upon him be mercy), who stated: Hadrat Jundab (may Allah be well pleased with him) narrated to us in this very mosque — and we have not forgotten, nor do we fear that Hadrat Jundab would attribute anything false to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) — he stated, 'A man was wounded and he killed himself. Allah the Exalted said: My servant hastened his own death; I have made Paradise forbidden for him.'
اردو ترجمہ
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا، ان سے ابوقلابہ نے اور ان سے حضرت ثابت بن ضحاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص جان بوجھ کر جھوٹی قسم اسلام کے سوا کسی اور ملت (مذہب) کی کھائے تو وہ ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا۔ اور جس نے لوہے کے آلے سے خودکشی کی تو اسے جہنم کی آگ میں اسی (آلے) سے عذاب دیا جائے گا۔ اور حجاج بن منہال نے فرمایا: ہم سے جریر بن حازم نے بیان کیا، ان سے حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے، فرمایا: ہم سے حضرت جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسی مسجد میں بیان کیا — ہم نہ بھولے اور نہ ہمیں حضرت جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے (جھوٹی بات منسوب کرنے کا) کوئی خطرہ ہے — آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک شخص زخمی ہوا اور اس نے خودکشی کر لی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میرے بندے نے خود اپنی جان کا فیصلہ مجھ سے پہلے کر لیا، میں نے اس پر جنت حرام کر دی۔
