عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا وُضِعَتِ الْجِنَازَةُ وَاحْتَمَلَهَا الرِّجَالُ عَلَى أَعْنَاقِهِمْ، فَإِنْ كَانَتْ صَالِحَةً قَالَتْ قَدِّمُونِي. وَإِنْ كَانَتْ غَيْرَ صَالِحَةٍ قَالَتْ يَا وَيْلَهَا أَيْنَ يَذْهَبُونَ بِهَا يَسْمَعُ صَوْتَهَا كُلُّ شَىْءٍ إِلاَّ الإِنْسَانَ، وَلَوْ سَمِعَهُ صَعِقَ ".
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him): The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'When the bier is placed and men carry it on their shoulders, if the deceased was righteous, it says: "Take me forward (quickly)!" And if it was not righteous, it says: "Woe to it! Where are they taking it?" Its voice is heard by everything except humans. If a human were to hear it, he would fall unconscious.'
اردو ترجمہ
ہم سے عبدالعزیز (بن عبداللہ) نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث (بن سعد) نے بیان کیا، ان سے سعید مقبری نے، ان سے ان کے والد (کیسان) نے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب میت چارپائی پر رکھی جاتی ہے اور لوگ اسے کندھوں پر اٹھاتے ہیں تو اگر وہ نیک ہوتی ہے تو کہتی ہے: مجھے آگے لے چلو (جلدی کرو)! اور اگر نیک نہیں ہوتی تو کہتی ہے: ہائے بربادی! مجھے کہاں لیے جا رہے ہو! اس کی آواز کو انسان کے سوا ہر مخلوق سنتی ہے۔ اگر انسان سن لے تو بے ہوش ہو جائے۔
