عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَأَى نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ، فَتَغَيَّظَ عَلَى أَهْلِ الْمَسْجِدِ وَقَالَ " إِنَّ اللَّهَ قِبَلَ أَحَدِكُمْ، فَإِذَا كَانَ فِي صَلاَتِهِ، فَلاَ يَبْزُقَنَّ ـ أَوْ قَالَ ـ لاَ يَتَنَخَّمَنَّ ". ثُمَّ نَزَلَ فَحَتَّهَا بِيَدِهِ. وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ إِذَا بَزَقَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْزُقْ عَلَى يَسَارِهِ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them both): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) saw some sputum on the wall facing the Qibla in the mosque and became very displeased with the people of the mosque. He stated, 'Verily, Allah is before each of you when he prays, so he should not spit in front of him, nor should he expectorate.' Then he came down and scraped it off with his own blessed hand. Hadrat Ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them both) used to say, 'If any of you must spit, let him spit to his left.'
اردو ترجمہ
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے ایوب سختیانی نے، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں قبلے کی دیوار پر رینٹ (بلغم) دیکھی تو مسجد والوں پر بہت ناراض ہوئے اور ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے ہوتا ہے (جب تم نماز پڑھتے ہو)، اس لیے نماز میں تھوکا نہ کرو، یا فرمایا: بلغم نہ نکالا کرو۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم خود اترے اور اپنے دستِ مبارک سے اسے کھرچ ڈالا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے تھے کہ جب کسی کو تھوکنا ضروری ہو تو اپنی بائیں طرف تھوکے۔
